اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کوئ شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے.
انہوں نے کہا کہ شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کیلئے بڑے فیصلے ضروری ہیں لیکن ہزار خامیاں ہوں کیا یہ ملک شریف، زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں؟
کوئ شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کیلئے بڑے فیصلے ضروری لیکن ہزار خامیاں ہوں کیا یہ ملک شریف/زرداری یا ان کے بچوں کے حوالےکر سکتے ہیں؟عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس؟ PDM کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 20, 2020
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس؟ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے.