کورونا کی اصل صورتحال بتانے والے سائنسدان کو ٹرمپ نے تباہ کن قرار دیدیا

266

صدرڈونلڈٹرمپ کوروناوباکی اصل صورتحال سےملک کوخبردارکرنیوالےڈاکٹرفاوچی سےناراض ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدرڈونلڈٹرمپ نےڈاکٹرفاوچی کوملک کےلیےتباہی قراردےدیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ لوگ کوروناکاسن سن کرعاجزآگئےہیں۔

صدرڈونلڈٹرمپ نےدوسرےاورآخری مباحثےکےمنتظمین کوجوبائیڈن نوازقراردیتے ہوئے آخری مباحثےکاطریقہ کارتبدیل کرنےکامطالبہ کردیا۔

صدارتی امیدوار اور ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوروناختم کرنےکامنصوبہ پیش کرنےکےبجائےماہرین کونشانہ بنایاجارہاہے صدرڈونلڈٹرمپ نےکوروناکےمعاملےپربزدلی کامظاہرہ کیا،لوگ کوروناوباسےمتعلق ڈونلڈٹرمپ کےباربارجھوٹ بولنےسےتنگ آگئےہیں امریکی عوام کوروناسےبڑھتی اموات اورنوکریاں ختم ہونےسےتنگ آگئےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریکی عوام کوروناوباکوسنجیدگی سےنہ لینے پرتنگ آگئےہیں، سائنسدانوں کی باتیں ماننےپرڈونلڈٹرمپ نےمجھےبھی تنقیدکانشانہ بنایاتھا،ڈونلڈٹرمپ کی تنقید،مجھ پرحملہ نہیں،میرےلیےباعث اعزازہے۔

دوسری جانب صدارتی الیکشن سےپہلے صدرڈونلڈٹرمپ کوریاست ٹیکساس سےدھچکا لگا ہے۔ری پبلکن سینیٹرجان کورنین نےبھی صدرڈونلڈٹرمپ کی مخالفت کردی۔

سینیٹرجان کورنین نے کہا کہ اختلافی امورپرصدرڈونلڈٹرمپ سےنجی طورپربات کرتارہاہوں،میں ان عورتوں کی طرح تھاجوشادی کرتےہوئےسوچتی ہیں،شوہرکوبدل لیں گی۔