زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

200

اسلام آباد: دورہ پاکستان کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

زمبابو کرکٹ اسکواڈ بذریعہ دبئی اسلام آباد پہنچا، ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے باعث  مہمان اسکواڈ آج سے اپنے سات روزہ آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے مابین سیریز کا باقائدہ آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا جس میں ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی غیر ملکی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔