پہلی بار کیمسٹری میں ایک ساتھ نوبل انعام حاصل کرنے والی 2 خواتین

243

2 سائنس دانوں نے جینوں میں ترمیم کرنے کا ایک طریقہ ایجاد کرنے پر کیمسٹری میں نوبل انعام جیتا ہے۔

فرانسیسی خاتون ایمانوئل چارپینٹیئر اور امریکی خاتون جینیفر ڈوڈنا نے ایک طریقہ ایجاد کیا ہے جو CRISPR-cas9 کے نام سے جانا جاتا ہے جو جانوروں، پودوں اور خوردبینی حیاتیات کے ڈی این اے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لئے کیا جاسکتا ہے۔ یہ پہلا موقع تھا جب دو خواتین نے ایک ساتھ کیمسٹری میں نوبل جیتا ہے۔

جینیات میں ترمیم آج بھی اخلاقیات کے حوالے سے مسلسل داخلِ بحث ہے جو مخصوص بیماریوں کو ٹھیک کرنے کا عندیہ دیتی ہے۔