پھیپڑوں کا کینسر؟

215

پھیپھڑوں کا کینسر ایک ایسی حالت ہے جس میں خلیے بے قابو ہوکر پھیپھڑوں میں وافر مقدار میں تقسیم ہونے لگتے ہیں جس سے ٹیومر کی نشوونما ہوتی ہے جو انسان کی سانس لینے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے۔

ابتدائی مراحل میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شناخت عام طور پر مشکل ہوتی ہے تاہم اس کی علامات سانس کے انفیکشن کی طرح بھی ہوسکتی ہیں یا کوئی علامت بھی نہیں ہوسکتی۔

دراصل جسمانی نظام میں خلیوں کی ضرورت سے زائد مقدار کو روکنے کیلئے خلیوں کی عمر متعین ہوتی ہے جس کو پہنچ کر خلیے ختم ہوجاتے ہیں۔ کسی بھی کینسر کی طرح پھیپڑوں کے کینسر میں بھی جسم کے اس نظام میں خرابی آجاتی ہے جس کی وجہ سے پھیپڑوں میں خلیوں کی افزائش بے قابو ہوجاتی ہے اور کینسر کو موجب ہوتی ہے۔