کراچی واقعہ ریاست کے اوپر ریاست کا ثبوت ہے، نوازشریف

68

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ ریاست کے اوپر ریاست کا کھلا ثبوت ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس کا یہ خط آئین سے آپ کی بغاوت کا ثبوت ہے، آپ نے منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات کا مذاق اڑایا اور پاک فوج کو بدنام کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ کا خط بھی شیئر کیا اور کہا کہ جو کراچی میں ہوا ہمارے بیانیے’’ ریاست کے اوپر ریاست ہے‘‘ کا کھلا ثبوت ہے۔آپ نے منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات کا مذاق اڑایا۔ چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ سینئر ترین پولیس افسران کو اغواء کرکے زبردستی آرڈر لیے اور پاک فوج کو بدنام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کا یہ خط آئین سے آپ کی بغاوت کا ثبوت ہے۔