لسبیلہ ،ٹرک اور سوزوکی پک اپ میں تصام ،2 افراد جا ں بحق

54

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)پولیس اسٹیشن قومی شاہراہ پیر مجاہد کے قریب ٹرک اور سوزوکی میں تصادم،2افراد جاں بحق۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار۔پو لیس ذرائع کے مطابق جاںبحق افراد کی جیب سے 91000 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن وندر ایس ایچ اوامین لاسی،سب انسپکٹر محمد یونس کھوسہ،سب انسپکٹر امام بخش لاسی اور ایدھی انچارج عظیم اللہ خاصخیلی ، رورل ہیلتھ انچارج ڈاکٹر عزیز رونجہ،ریسکیو 1122 وندر احمد علی اور غلام اکبر موجود تھے۔جاںبحق افراد کی لاشوں کو ریسکیو 1122 اور ایدھی ایمبولینس کے عملے نے گورنمنٹ سول اسپتال منتقل کیا۔