گلگت بلتستان انتخابات کے لیے سیاسی جماعتو کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے۔جماعت اسلامی کو ترازو، تحریک انصاف کو بلا، ن لیگ کو شیر، ق لیگ کو ٹریکٹر، جے یو آئی کو کتاب، ایم کیوایم کو پتنگ اور پیپلزپارٹی کو تیر کا نشان دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے 23حلقوں میں330امیدوارحصہ لیں گے جب کہ پولنگ 15 نومبر کو ہوگی۔ گلگت بلتستان کےحلقہ ہنزہ6میں15امیدوارحصہ لیں گے۔
جی بی اے7اسکردومیں6اورجی بی اے8اسکردومیں9امیدوارحصہ لیں گے، جی بی اے9اسکردومیں4اورجی بی اے10اسکردومیں11امیدوار جب کہ حلقہ17دیامرمیں14اورجی بی اے18دیامرمیں9امیدوارمدمقابل ہوں گے۔
گلگت بلتستان کےحلقہ جی بی اے21غذرمیں20امیدواروں مدمقابل ہوں گے،گلگت بلتستان کےحلقہ24گانچھےمیں5امیدوارحصہ لیں گے۔