تیل سپلائی معاملہ،یو اے ای اسرائیل دوستی میں اندھا

365

اسرائیلی پائپ لائن کمپنی ای اے پی سی نے متحدہ عرب امارات کا تیل اپنی ایک پائپ لائن کے ذریعے یورپ پہنچانے کیلیے ابتدائی سمجھوتے پر دستخط کردیے۔

سمجھوتے کےمطابق یو اے ای کے تیل کو اسرائیل کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع شہر ایلات کو بحرمتوسط کے کنارے واقع اسرائیلی بندرگاہ عسقلان کےدرمیان بچھی ہوئی پائپ لائن کے ذریعے یورپ منتقل کرے گا۔

اسرائیل کی سرکاری ملکیتی ای اے پی سی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اس نے اسرائیل اور امارات کی مشترکہ ملکیتی کمپنی میڈ۔ریڈ لینڈ بریج کے ساتھ ابو ظبی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سمجھوتا امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین کی موجودگی میں طے پایا تھا۔البتہ اس کمپنی نے مالیاتی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ 70 سے 80 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہوسکتا ہے، سمجھوتا ایک سال کے لیے ہوگا اور اسرائیلی کمپنی کی پائن لائن کے ذریعے 2021ء کے اوائل میں یورپ کو تیل کی ترسیل شروع کردے گی۔