منفرد اسٹائل کی برائیڈل شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

266

ڈھاکہ: بنگلہ دیش وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام شادی کے بندھن میں بند گئیں  اور سماجی ویب سائٹ پر اپنی شادی کی منفرد اسٹائل میں کروائی گئی برائیڈل شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی وویمن ٹیم کی 24سالہ کھلاڑی سنجیدہ اسلام بتاریخ 16 اکتوبر کو فرسٹ کلاس کرکٹر میم مصدق کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور اس موقع پر انہوں نے اپنی شادی کا یاد گار شوٹ کروایا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔

خیال رہے دنیا بھر میں نئے شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیے مہنگے ترین اور معمول سے ہٹ کر فوٹو شوٹ کروانے کو ترجیح دیتے ہیں، ایسے میں لوکیشن کو بھی اچھی خاصی اہمیت دی جاتی ہےجبکہ بنگلہ دیش کی کرکٹ کھلاڑی سنجیدہ اسلام کے منفرد برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کو اچھا خاصا حیران کر دیا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے تصدیق شدہ سماجی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی گئی سنجیدہ اسلام کے برائیڈل شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروسی لباس اور زیورات پہنے سنجیدہ اسلام ایک گراونڈ میں موجود ہیں اور ہاتھ میں پھولوں کے بجائے بلا تھاما ہوا ہے۔

 تفصیلات  کے مطابق سنجیدہ اسلام دلہن بنے مکمل ایکشن میں نظر آرہی ہیں اور سنجیدہ اسلام کے عقب میں کچھ کھلاڑی بھی کرکٹ کھیلتے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ سنجیدہ اسلام نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں ان کے لائف پارٹنر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے سماجی ویب سائت کے اپنے اکاونٹ پر سنجیدہ اسلام نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘ایک نئی زندگی کا آغاز’۔