صحت سے متعلق ایک بڑی خوش فہمی

282

اکثر لوگ خیال کرتے ہیں یا اُن کا ماننا ہے کہ اگر وہ بیمار نہیں ہیں تو وہ صحتمند ہیں جبکہ حقیقت میں یہ ایک خوش فہمی کے سوا اور کچھ نہیں۔

عالمی صحت کے ادارے ڈبلیو ایچ او اور دیگر شعبہ صحت سے متعلق حکام صحت کی کیا تعریف کرتے ہیں آئیے اُن کا مطالعہ کرتے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جو صحت کی تعریف کرتے ہوئے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ اب جدید دور کے صحت سے متعلقہ شعبوں میں لاگو ہیں۔ ادارے نے 1948 میں صحت سے متعلق کہا کہ:

“صحت مکمل جسمانی ، ذہنی اور معاشرتی تندرستی کی حالت ہے نہ کہ بیماری یا جسمانی و ذہنی کمزوری کی عدم موجودگی۔”

اسی طرح 1986 میں صحت کی مزید وضاحت کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ:

صحت، روز مرہ کی زندگی گزارنے کا ایک ذریعہ ہے جسے بہتر طریقے سے اپنانا چاہیے نہ کہ زندگی کا مقصد۔ صحت ایک مثبت تصور ہے جس میں معاشرتی اور ذاتی وسائل کے ساتھ ساتھ جسمانی صلاحیتوں پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

2009 میں، صحت سے متعلق ایک دی لانسیٹ جریدے میں شائع ہوئی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ:

صحت کی جسم کی صلاحیت کو نئے خطرات اور کمزوریوں کے مطابق ڈھالنے کی اہلیت کا نام ہے۔