چینی موبائل فونز کے انتہائی سستے ہونے کی 7 دلچسپ وجوہات

228

1) چین میں سب سے زیادہ آبادی ہے اور افراد ملازمت کی تلاش میں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کم تنخواہ پر بھی کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرلیتے ہیں۔ ملازمین کی زیادہ تعداد اور عملے کے فی کس اخراجات میں کمی کی بنا پر کمپنی کی مصنوعات کی قیمت بھی خود بہ خود کم ہوجاتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں سب سے کم اخراجات برائے مزدوری (Labour cost) چین کی ہے۔

2) چینی کمپنیاں مارکٹنگ پر بھی پیسہ بہت کم لگاتی ہیں۔ اپنی مصنوعات کی مارکٹینگ کیلئے وہ بڑے اور انتہائی مہنگے شو رومز میں نمائش نہیں کرتیں جس کی وجہ مصنوعات کی قیمت کم ہوجاتی ہے۔

3) چین کی کمپنیوں کو وہاں کی گورنمنٹ کی بھی اچھی سپورٹ حاصل ہے کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ ملکی معیشت کی بہترین کارکردگی انہی کمپنیوں کی وجہ سے ہے۔ یہی وجہ ہے گورنمنٹ ان کمپنیوں کو بہترین وسائل اور سہولتیں فراہم کرتی ہے جس میں بہترین ٹرانسپورٹ،24 گھنٹے سستی بجلی اور لیبر قانون میں نرمی وغیرہ شامل ہیں۔

4) چینی حکومت ایکسپورٹ پر بھی خاص توجہ دیتی ہے۔ اگر تجارتی مال چین سے ایکسپورٹ ہوتا ہے تو اس پر کمپنیوں سے انتہائی کم ٹیکس لیا جاتا ہے جس کی وجہ صنعت کاری کی لاگت بھی کم ہوجاتی ہے۔

5) چینی عوام موبائل فونز کی خریدار اکثر آن لائن کرتی ہے جس کی وجہ سے کمپنیوں کو کسی distributor یا dealer پر خرچ کرنا نہیں پڑتا اور مصنوع (product) کی قیمت کم ہوجاتی ہے۔

6) عام طور پر کمپنیاں پروڈکٹ کو مارکیٹ میں متعارف کروانے سے پہلے مارکٹینگ ریسرچ کرتی ہیں جس پر وقت اور پیسہ صرف ہوتا ہے لیکن چینی کمپنیاں اس جھمیلے میں نہیں پڑتیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہاں نقل پر پابندی نہیں ہے۔ سب کو اجازت ہے کہ کسی بھی کمپنی کی مصنوعات کو نقل کرسکتے ہیں اور اسے مارکیٹ میں فروخت کرسکتے ہیں۔

7) چین میں چھوٹی کمپنیاں بھی دوسری بری کمپنیوں کی مصنوعات کی نقل کرتی ہیں جس کی وجہ سے اُن کی مصنوعات کی کوالٹی بھی اعلیٰ معیار کی نہیں رہتی اور پروڈکٹ کی قیمت گھٹ جاتی ہے۔