پاکستان اور عمان کافوجی شعبے میں دوطرفہ تعاون پرمعاہدہ طے پا گیا

65

راولپنڈی(اے پی پی)پاکستان اور سلطنت عمان کے درمیان ’’فوجی تعاون‘‘ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ خصوصی تقریب مسقط میں وزارت دفاع کے احاطے میں ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے عمان میں پاکستانی سفیر احسن واگن اور وزارت دفاع عمان کے سیکرٹری جنرل محمد بن ناصر بن محمد الراسبطی نے معاہدے پر دستخط کیے۔