کوئٹہ ،قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

70

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)سیشن جج نصیرآباد کی عدالت نے قتل کے مقدمے نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔ استغاثہ کے مطابق سیشن جج نصیرآباد محمد انور سمالانی کی عدالت نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم غالب گولہ کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ اور 13E غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایک سال قید اور 20 ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ۔ سرکار کی طرف سے مقدمے کی پیروی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مسٹر رحمت اللہ سرکی نے کی استغاثہ کے مطابق علی اصغر گولہ نے پولیس تھانہ منجھوشوری میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اس کے بھائی دیدارعلی گولہ کو ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔