ایک اور سعودی خاتون سفیر مقرر

226

سعودی عرب نے ایک اور خاتون کو بیرون ملک سفیر مقرر کر دیا۔

آمال یحیی المعلمی کو ناروے میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، سعودی تاریخ میں یہ دوسری خاتون سفیر ہیں جن کی  بیرون ملک تقرری کی گئی۔

اس سے قبل شہزادی ریما بنت بندر کو امریکا سفیر کے منصب پر فائز کیا گیا تھا اور وہ تاحال اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

آمال المعلمی اقوام متحدہ  میں سعودی سفیر عبداللہ یحیی المعلمی کی بہن اور معروف سعودی ادیب اور مملکت میں امن عامہ کے معاون ڈائریکٹر یحیی المعلمی کی بیٹی ہیں۔

آمال المعلمی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ، انہوں نے امریکی یونیورسٹی سے ابلاغ اور عوامی رابطہ میں اعلیٰ ڈگری حاصل کررکھی ہے جب کہ جبکہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماتحت اسلامک سٹڈیز سینٹر سے فیلو شپ کیا۔