مسکن چورنگی دھماکے کی عمارت مخدوش قرار

208

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نےکراچی کےعلاقےگلشن اقبال مسکن چورنگی میں ہونے والے دھماکےسے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت کا ڈھانچا شدید متاثر ہوا ہے، عمارت مزید کسی بڑےحادثے کا سبب بن سکتی ہے جبکہ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہےکہ عمارت اب رہنےکے قابل نہیں ہے، اسے گرایا جائےگا، فلیٹس میں رہنے والوں کو دوسری جگہ منتقل کردیاگیا ہے۔

خیال رہےکہ آج صبح ساڑھے 9 بجےکےقریب مسکن چورنگی پر واقع رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی،عمارت کے نیچے ایک نجی بینک بھی واقع تھا جبکہ دھماکے کے نتیجےمیں بلڈنگ کا حصہ گرنے سے اس کے نیچے کھڑی گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئیں، دھماکےمیں 5 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کےمطابق بم ڈسپوزل اسکواڈکاکہنا ہےکہ مسکن چورنگی میں ہونے والا دھماکا قدرتی گیس لیکیج سے ہوا ہے اور جائے وقوع سے کسی قسم کا کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا جبکہ ترجمان سوئی سدرن نے دعویٰ کیا ہےکہ مسکن چورنگی پر ہونے والا دھماکا گیس لیکیج سے نہیں ہوا۔

متاثرین کا کہنا ہےکہ دھماکا بہت شدید تھا، 20سے 25 فلیٹ مکمل تباہ ہوگئے۔جس طرح کی تباہی ہوئی اس مِیں زندہ رہ جانا معجزہ ہے۔