بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

135

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا.

تفصیلات کے مطابق قمردین کاریز میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھرا تھیلا برآمد کیا جو 12 سے 15 کلو وزنی تھا.

دھماکہ خیز مواد میں ریمورٹ، ڈیٹونیٹرز،بال بیئرنگ، تاریں ودیگر سامان بھی شامل ہے جبکہ کارروائی کے دوران 8 کلو کے 8 وزنی بم بھی برآمد کیے گئے.

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق کلعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) نے دھماکہ خیز مواد ژوب، کوئٹہ میں دہشت گردی کیلیے چھپارکھا تھا، بارودی مواد ممکنہ طور پر افغانستان سے لایا گیا تھا.