مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنا حلف توڑا، افسران کو بھی توڑنے کا کہا، بات یہاں رکے گی اور نہ ہی رکنی چاہیئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو اغوا کر کے مقدمہ درج کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، آئی جی کے گھر کا محاصرہ کرنیوالے دونوں ادارے وفاق کے انڈر ہیں، وفاق صوبے پر حملہ آور ہوا۔
انہوں نے کہا کہ معاملے پر سینیٹ کمیٹی بننی چاہیئے، مریم نواز، آئی جی سندھ، عوام کو انصاف کہاں سے ملے گا، ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے کلبھوشن کو سپر این آر او دیا ہے، عمران خان نیازی نے کلبھوشن کو اپیل کا حق دے کر این آر او دیا، بھارتی جاسوس کیلئے سپر این آر او کس پالیسی کے تحت دیا گیا۔
احسن اقبال نے عمران نیازی انتقام کا ایجنڈا رکھتے ہیں، پاکستان کی طاقت کو نقصان پہنچانے کیلئے ان کو مسلط کیا گیا، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔