کوئٹہ: روٹی کی قیمت بڑھانے کیلیے نانبائیوں کا ہڑتال کا اعلان

62

کوئٹہ:روٹی کی قیمت میں اضافے کیلئے نان بائیوں  نے بلوچستان میں ہڑتال کااعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان بائیوں نے  350 گرام کی  روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس وقت 280 گرام کی روٹی20روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے صوبے بھر میں تندور بند کردیے ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، سیاحت پر آنے والے افراد کو بھی کافی پریشانی ہورہی ہے۔

نان بائیوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ روٹی کے نئے ریٹ کے نفاذ پر حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے، ضلعی انتظامیہ نے جان بوجھ کر ہمیں ہڑتال کرنے پر مجبور کیاہےجب تک روٹی کی نئی قیمت مقرر نہیں کیا جاتی اُس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں 100 کلو آٹے کا تھیلہ 7 ہزار روپے کا مل رہا ہے۔