‘ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب نے پاکستان کی مخالفت نہیں کی’

332

دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مخالفت کی خبروں کی تردید کر دی۔

دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف اور سعودی عرب سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں مخالفت کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ملکوں میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےدونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔