وزارت اوورسیز: 13سال بعد میڈیکل پروفیشنلز کا دستہ کویت کو روانہ

192

اسلام آباد: تیرہ سال بعد پاکستان سے میڈیکل ہیلتھ پروفیشنلز جمعرات کو کویت روانہ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانیز میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہےجس سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری اور پاکستان میں کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن جے الموتیر نے خطاب کیا۔

میڈیا کے مطابق جمعرات 22 اکتوبر کو دس سال بعد کویت روانہ ہونے والے 226 ہیلتھ پروفیشنلز میں میں ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہیں جبکہ200میڈیکل ہیلتھ پروفیشنلز کا دوسرا دستہ بھی جلد کویت روانہ ہوگا۔

معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہناتھا کہ ’پاکستان کویت کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور متعدد شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت فراہم کرے گا اور اس کے ویژن کو 2035 کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس موقع پر روانہ ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کے سوالات اور خدشات کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی گئی۔