امریکی کانگریس کے 45 اراکین نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ریاض میں ہونے والے جی 20 کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کانگریس کے 45 اراکین نے کہا ہے جب تک سعودی حکام انسانی حقوق سے متعلق اہم مسائل پر روشنی نہیں دالیں گے، امریکہ اگلے ماہ ہونے والے جی 20 کے اجلاس کا بائیکاٹ کرے۔
امریکی کانگریس کی جانب سے یہ درخواست امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو ارسال کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں جی 20 اجلاس سے پہلے دو روزہ وومین 20 کانفرنس جاری ہے۔