ایک گھنٹے میں 1800 افراد سے مصافحہ کرنے والا صدر

190

امریکہ کے 25ویں صدر ولیئم مکینلی تاریخ میں وہ واحد صدر ہیں جنہوں نے اپنی صدارت کے دوران سب سے زیادہ مصافحہ کیا۔

کہا جاتا ہے کہ ولیئم مکینلی 1 گھنٹے میں 1800 افراد سے مصافحہ کرتے تھے جو کہ دنیا میں کسی بھی صدر کے قلیل وقت میں لوگوں سے مصاٖفحہ کرنے سے زیادہ ہے۔

مکینلی کا مصافحہ کرنے کا انداز بھی منفرد تھا۔ وہ سیدھے ہاتھ سے ہاتھ ملاتے تھے اور گرمجوشی سے ہلکا سا دباتے تھے اور ساتھ ہی اُلٹے ہاتھ سے سامنے والے شخص کی کہنی کو پکڑتے تھے۔

1897 کے الیکشن میں جیتنے کے بعد ایک رپورٹر نے وقت اور مکینلی کے افراد سے ہاتھ ملانے کا حساب لگایا تو دیکھا کہ 17 منٹ میں صدر نے 504 افراد سے مصافحہ کیا۔