مچھلی: پروٹینز، معدنیات اور وٹامنز کا منبع

284

مچھلی ایک کم چربی والی غذا ہے جس میں اعلی معیار کے پروٹینز ہوتے ہیں۔

مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور وٹامنز جیسے ڈی اور بی 2 (رائبو فلاون) پائے جاتے ہیں۔ مچھلی میں کیلشیم اور فاسفورس اور معدنیات کا بھی ایک بڑا ذخیرہ ہوتا ہے جیسے آئرن ، زنک ، آئوڈین ، میگنیشیم اور پوٹاشیم۔

امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن صحت مند غذا کے طور پر ہفتے میں کم سے کم دو بار مچھلی کھانے کی ترغیب دیتی ہے۔ مچھلی میں پاپئے جانے والے پروٹین ، وٹامنز ، اور غذائی اجزاء بلڈ پریشر کو متوازن سطح پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔