انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

19

کیپ ٹائون(جسارت نیوز)انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔انگلش کھلاڑی این مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم 16نومبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کیپ ٹاون کی اڑان بھرے گی۔ پروگرام کے مطابق بند دروازوں میں ہونے والی سیریز کا آغاز 27 نومبر کو3 ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 نومبر کو رکھا گیا ہے اور تیسرا میچ یکم دسمبر کو طے ہے جب کہ 3 ایک روزہ میچز 9،6،4، دسمبر کو کھیلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے دوران انگلینڈ کا کسی دوسرے ملک میں جاکر کھیلنے کا پہلا تجربہ ہوگا۔