قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کا66واں ایڈیشن 3 نومبر سے شروع ہوگا

18

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈومیسٹک ہاکی کا پریمیئر ایونٹ قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کا66واں ایڈیشن 3 سے 15 نومبر ماری پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ، ایوب پارک ، راولپنڈی میں تک کھیلا جائے گا۔ 65ویںقومی سینئر ہاکی چیمپیئن شپ کی درجہ بندی کے مطابق نیشنل بینک ، سوئی سدرن ، واپڈا۔پاک آرمی، پی آئی اے، پاکستان نیوی، پورٹ قاسم اور پولیس نے کوائلفائی کیا ہے۔ چیمپیئن شپ ایف آئی ایچ کے جاری کردہ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلی جائے گی۔