کورونا وباء،نیوزی لینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ منسوخ

20

ویلنگٹن (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2020ء ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔مئی میں طے شدہ پروگرام کو جنوری 2021ء میں منتقل کرنے سے پہلے اکتوبر کا شیڈول دیا گیا تھا۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری جنرل تھامس لنڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفری داخلے کی پابندیوں اور دیگر پیچیدگیوں نے ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپین شپ کے انعقاد کو ناممکن بنا دیا ہے۔