پاکستان کیلیے 30کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قرض منظور

157

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظور دے دی۔

ورلڈبینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری آئے گی۔اس پروگرام سے پاکستان کے محصولات اکٹھے کرنے میں بہتری آئے گی۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہوگاجب کہ پروگرام کے تحت کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈہونے کا عمل بھی آسان ہوگا،۔

اسی طرح پروگرام سے ادائیگیوں ،ریفنڈ کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔