ٹویٹر نے نئی پابندی عائد کردی

209

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین پر نئی عارضی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹ رکے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کسی بھی ٹویٹ کو پہلے کی طرح ری ٹویٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ اُن کے سامنے ‘کوٹ’ کا آپشن آجائے گا۔

جب صارف کسی بھی ٹویٹ کو  ری ٹویٹ کرنے کے لیے بٹن دبائے گا تو وہ ڈائریکٹ نہیں ہوگا بلکہ اُسے کوٹ کرنا ہوگا۔ صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ ٹویٹ کے ساتھ اپنا تبصرہ لکھے یا پھر اُسے ایسے ہی خالی جانے دے۔

اس تبدیلی کے بعد جس ٹویٹ کو خالی شیئر کیا جائے گا وہ ری ٹویٹ میں شمار ہوگا جبکہ جس پر صارف کوئی تبصرہ کرے گا اُسے کوٹ ٹویٹ میں شمار کیا جائے گا۔

ٹویٹر کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے۔ انتظامیہ نے اس بات سے آگاہ نہیں کیا کہ یہ سہولت مستقل بنیادوں پر کب متعارف کرائی جائے گی۔