‘جوبھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کھڑے ہوں گے’

145

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس جماعت سے تعلق ہے جس کے بانی نے ملک کو آئین دیا جو بھی قانون توڑے گا ان کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

سکھر بار سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اس جماعت سےتعلق رکھتا ہوں جس کےلیڈرنےملک کوآئین دیااس بارسےمحترمہ خطاب کرچکی ہیں،مجھےخطاب کی دعوت اعزاز ہے بلاول بھٹو بھی جلد ہائی کورٹ بار سکھر سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت جزائرسے متلعق آرڈیننس فوری واپس لے، جزائر سے متعلق سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور ہوئی ہے12 ناٹیکل مائل تک سمندر کے نیچے ذخائر بھی صوبے کے ہیں، 12 ناٹیکل مائل سمندر کے اندر اور باہر ملنے والے ذخائر صوبے کے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جوبھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کھڑے ہوں گے، اگر میں بھی قانون توڑوں گا تو میرا خلاف بھی کارروائی ہو گی،ہم پہلے کبھی ڈرے نہ اب ڈریں گے۔