پختونخوا اسمبلی: نواز شریف کے الزامات کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

78

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا اسمبلی نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میں وڈیولنگ کے ذریعے نوازشریف کی جانب سے ریاستی اداروں اور سربراہان پر بے بنیاد الزامات کیخلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ اپوزیشن کی خواتین اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔