ماہرین: کپڑے کا فیس ماسک، دوبارہ استعمال کے لیے دھونا ضروری ہے

210

نیویارک: نئی طبی تحقیق میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ عالمی وبا کو رونا وائرس سے بچنے کےلئے کپڑے سے بنے فیس ماسک کو باربار استعمال کرنے والے افراد اسے دھوئے بغیر استعمال کریں گے تو وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیقی جریدے کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے فیس ماسک کی اہمیت پر دنیا بھر کے طبی ماہرین اور ڈاکٹرز زور دیتے آ رہے ہیں، لیکن اب طبی ماہرین نے کپڑے سے بنے ماسک سے متعلق یہ پریشان کن انکشاف کیا ہے کہ کپڑے سے بنے فیس ماسک کو باربار استعمال کرنے والے افراد اسے دھوئے بغیر استعمال کریں گے تو وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کپڑے سے بنے فیس ماسک کو لازمی طور پر زیادہ درجہ حرارت پر دھونا چاہیے تاکہ وہ اچھی طرح جراثیموں سے صاف ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کپڑے کے فیس ماسک پہننے والے افراد کو انھیں روزانہ دھونا چاہیے اور مشین میں دھونے سے ہی وہ سرجیکل ماسک جتنے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر مشین نہ ہو تو بہت زیادہ گرم پانی میں اسے ضرور دھونا چاہیے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی اپنی سفارشات میں کہا تھا کہ کپڑے کے ماسک کو سرف اور 60 ڈگری سینٹی گریڈ پانی میں دھونا چاہیے ورنہ جراثیم ختم نہیں ہوتے۔