جیو نیوز کے سینیر رپورٹر علی عمران لاپتہ ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود سے جیو نیوز کے سینیر رپوٹر علی عمران گزشتہ شام سے لاپتہ ہوگئے ہیں،علی عمران سید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ گھر سے کہہ کر گئے تھے کہ آدھے گھنٹے میں آرہا ہوں لیکن 15 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر چکا ہے لیکن علی عمران سید کا کچھ پتا نہیں ہے.
علی عمران سید کے بھائی طالب رضوی کے مطابق علی عمران گزشتہ رات 7 سے 8 گھر سے نکلے تھے مگر کافی دیر کے بعد بھی جب وہ گھر نہیں پہنچے تو تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ علی عمران کی گمشدگی سے متعلق پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ کو اگاہ کردیا گیا ہے اور ان کے لاپتہ ہونے کی درخواست سچل تھانے جمع کروادی ہے جبکہ علی عمران اپنا موبائل فون بھی گھر چھوڑ گئے.
Pakistan: Ali Imran Syed, a reporter for Geo News, has been missing from Karachi since yesterday and feared to have been subject to an enforced disappearance for his reporting. The authorities must establish his whereabouts immediately. #JournalismIsNotACrime #EndDisappearances
— Amnesty International South Asia (@amnestysasia) October 24, 2020
تھانہ سچل کے ایس ایچ او ہارون کورائی کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے واقعہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے، جائے وقوعہ کا معائنہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور شواہد اکٹھے کرکے کیس کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی.
جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کا کراچی میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونا ملک بھر کی صحافی برادری کے لئے تشویش کا باعث ہے علی عمران سید نے چند دن قبل کیپٹن صفدر کی آواری ہوٹل کراچی سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی سٹوری بریک کی تھی لاپتہ صحافی کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے pic.twitter.com/Gcrcy35VTy
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 24, 2020
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی عمران سید کا لاپتہ ہونا باعث تشویش ہے اور لوگوں کو لاپتا کرنا اچھی روایت نہیں.
GeoReporter #AliImran who released footage of CaptSafdar’s arrest by SindPolice/Rangers,has disappeared-can’t u qn #AliImran without kidnapping him? Will kidnapping help 2 ‘reconstruct’ widely known facts? Never. #BringBackAliImran pic.twitter.com/EnWCdXHFSz
— Nasim Zehra (@NasimZehra) October 24, 2020