ہرنائی: مزدوں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3شدید زخمی

209

کوئٹہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ہرنائی میں کوئلہ کانوں پر کام کرنے والے مزدوں کی گاڑی زمین میں چھپائے گئے بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  ہرنائی کے علاقہ جالاوان میں کوئلہ کانوں پر کام کرنے والے مزدوں کی گاڑی زمین میں چھپائے گئے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  مزدور پک آف گاڑی میں شاہرگ بازار سے کوئلہ اپنے کانوں پر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم جانب سے زمین میں چھپائے گئے بارودی مواد گاڑی سے ٹکرانے سے دھماکہ ہوگیا  جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو ابتدوائی طبی امداد دینے کے بعد تشوشناک حالات میں کوئٹہ میں ریفرکردیا گیا ہے جبکہ مزدور علی محمد ولد حاجی موسی، حیات اللہ ولد محمد شاہ، احمداللہ ولد شاہستہ قوم اچکزئی سے ہیں اور تینوں مزدوں کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔