جیسے کو تیسا،ایران نے امریکی سفیر پر پابندی لگا دی

291

جیسے کو تیسا کے مصداق ایران نے امریکی سفیر پر پابندی عائد کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے بغداد میں تعینات ایرانی سفیر پر پابندی عائد کیے جانے کےجواب میں ایران نے بھی بغداد میں امریکی سفیر پر پابندی عائد کر دی۔

ایران نے امریکی سفیر کو بغداد میں ‘دہشتگردی’ اور مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت پابندی عائد کی ہے۔

ایران نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکی سفارتکار ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں جن میں میتھیو ٹیولیر کے دو نائب بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ ایرا ن مخالف اقدامات  پر جواب دیے بغیر نہیں رہا جائے گا اور خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔