سوڈان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے متفق

210

یواےای اور بحرین کےبعدسوڈان بھی اسرائیل کوتسلیم کرنے کے لیے تیار ہوگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی صدر نے سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کے معاہدے پر اتفاق کا اعلان کیا ہے۔

اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کی جانب ایک اور قدم قرار دیا گیا ہے۔یہ ڈیل امریکی صدارتی انتخابات سے چند روز قبل سامنے آئی ہے۔

معاہدے یہ اس امر کو حتمی طور پر واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات قائم کریں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان تیسرا اسلامی ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔ اس سے قبل یو اے ای اور بحرین تعلقات قائم کر چکا ہے۔