‘بیس فروری تک جھاڑو پھر جائے گا’

254

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے لیکن 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دہشتگردی کو روکنا ہمارے فرائض میں شامل ہے90 فیصد قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے اور صرف 10 فیصد لوگ مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شکست خوردہ اور ناکام ہیں، شکست خوردہ لوگوں کی اولادیں غیر ملکی شہریت اور خود اقاموں پرہیں ٹی ٹی پی کے پاس بھارتی پیسہ ہےوہ سرگرم ہوچکی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی سیاست میں اکھاڑپچھاڑہوسکتی ہے،31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے لیکن 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا، جلسوں سے حکومتیں جاتی تو پی ٹی آئی نے 126دن دھرنادیا، عمران خان مشاورت کیلئے تیار مگر این آر او پر بات نہیں کریں گے۔