مردہ قرار دی گئیں بچیاں تدفین کے وقت زندہ ہوگئیں

252

ڈاکٹرز کی لاپرواہی کے باعث مردہ قرار دی گئیں جڑواں بچیاں تدفین کے وقت زندہ ہوگئیں.

غیرملکی میڈیا کے مطابق بحرین میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹر کی لاپرواہی کے باعث دو جڑواں بچیوں کو مردہ قرار دیکر 16 اکتوبر کو ڈیتھ سرٹیفیکٹ کے ساتھ والدین کے حوالے کردیا.

بچیوں کے والد نے بتایا کہ ایک ہفتے کی جڑواں بچیاں زہرہ اور فاطمہ کی تدفین کی تیاریاں کی جارہیں تھیں کہ اچانک ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی بچیاں زندہ ہوگئیں.

واقعے کی تفصیلات سامنے آنے پر معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو سلمانیہ میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹرز کی لاپرواہی قرار دیا گیا اور غفلت برتنے پر ڈاکٹرز کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا.