یو ایف سی 254: خبیب کی فائٹ کیلیے شائقین تیار

268

دبئی: مسکڈ مارشل آرٹس (یوایف سی فائٹ 254) میچ آج روسی نژاد مسلمان فائٹر خبیب نورماگومیدوو اور امریکی فائٹر جسٹن گیتجے کے درمیان ہوگا۔

دونوں فائٹرز کے درمیان فائٹ کا باقائدہ آغاز ابوظہبی کے مقامی وقت کے مطابق شام 6:15 بجے شروع ہوگا۔

خبیب نورماگومیدوو کے والد و کوچ کے انتقال کے بعد یہ پہلی فائٹ ہے جبکہ خبیب نے آخری فائٹ سال 2018میں کانر مک گرگور کیخلاف لڑی تھی جس میں انھوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Khabib Nurmagomedov vs. Justin Gaethje: UFC 254 date, TV, live stream  schedule, PPV price, odds | DAZN News India

خبیب نورماگومیدوو نے اب تک 28 یو ایف سی فائٹس میں حصہ لےچکے ہیں اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں جبکہ انکے مدمقابل جسٹن گیتجے نے اب تک 22 مقابلوں میں حصہ لیا جس میں سے انھیں 2فائٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔