مچھلی کا ڈپریشن دور کرنے کیلئے سالگرہ کی تقریب

237

فنلینڈ کے ایک ایکوریئم میں میکو نامی خونخوار مچھلی کا احساسِ تنہائی اور ڈپریشن دور کرنے کیلئے انتظامیہ نے اس کی سولہویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی۔

فن لینڈ کا یہ ایکوریئم کورونا وبا کی وجہ سے کئی ماہ تک بند پڑا ہوا تھا۔ چونکہ اس مچھلی کو خونخوار فطرت کے باعث اکیلا رکھا گیا تھا، اس لیے کئی ماہ تک تنہا ایکوریئم میں وقت گزارنے کے بعد اس میں ڈپریشن کے آثار نمودار ہونا شروع ہوگئے تھے۔

میکو نامی یہ مچھلی بہت زیادہ خونخوار ہے اور دوسری مچھلیوں یہاں تک کہ اپنے سے بڑی مچھلیوں پر بھی حملہ کرتی ہے۔

انتظامیہ نے مچھلی کا احساسِ تنہائی اور ڈپریشن دور کرنے کیلئے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔