پیسا ٹاور، صدیوں سے جُھکی ہوئی ایک عمارت

231

لیننگ ٹاور آف پیسا اطالوی شہر پیسا کے گرجا گھر کا ہے، جو دنیا بھر میں اپنی منفرد طرزِ تعمیر کیلئے جانا جاتا ہے۔

یہ ٹاور تقریبا چار ڈگری تک جھکا ہوا ہے اور اس کی وجہ غیر مستحکم بنیاد ہے۔ یہ ٹاور پیسا کیتھڈرل چرچ کے پیچھے واقع ہے اور پیسا شہر میں اس کیتھڈرل چرچ کے یہ ٹاور تیسری قدیم عمارت ہے۔ 

یہ ٹاور 12 ویں صدی میں نرم زمین کی وجہ سے تعمیر کے دوران جھکنا شروع ہوا، جو اس ڈھانچے کا وزن سہار نہیں سکتی تھی۔

1990 تک یہ جھکاؤ 5.5 ڈگری تک پہنچ چکا تھا۔ تاہم 1993 اور 2001 کے درمیان مرمت کے کام سے اس ڈھانچے کو مستحکم کیا گیا تھا جس سے جھکاؤ کم ہوکر 3.97 ڈگری رہ گیا۔