مقبوضہ کشمیر:قائداعظم، عارف علوی، عمران خان کے پوسٹر چسپاں

102

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سری نگر، گاندر بل، بارہمولہ، بانڈی پورہ ، بڈگام اور دیگر علاقوں میں پاکستانی رہنمائوں کے پوسٹر چسپاں کر دیے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر ’’جموں وکشمیر لبریشن الائنس‘‘ کی طرف سے لگائے گئے ہیں اور ان میں قائد اعظم محمد علی جناح ، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر اور کشمیر کے بارے میں ان کے بیانات موجود ہیں۔ دریں اثناجماعت اسلامی کے غیر قانونی طو ر پر نظر بند 2 رہنمائوںکو عدالت کی طرف سے ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جماعت اسلامی ضلع بانڈی پورہ کے صدر محمد سکندر ملک اور تحصیل صدر علی محمد شیخ کو سینٹرل جیل سری نگر اور سب جیل بارہمولہ سے رہا کیا گیا۔ اِدھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں چھٹہ پورہ، ٹنگ پورہ ، ڈانگرپورہ اور حاجی پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔