کراچی سے’’ را‘‘ کے سلیپر سیل کا اہم کارندہ عبدالجبار گرفتار

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے گلستان جوہر سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے سلیپر سیل کا اہم کارندے کوگرفتار کر لیاکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ملازم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن بھارت سے عسکری تربیت حاصل کرچکا ہے‘ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے الطاف حسین کا دست راست محمود صدیقی دیتا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا،جو بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے‘ ملزم عسکری تربیت کے لیے 4 مرتبہ بھارت جاچکا ہے‘ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے اور ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا اورمحمود صدیقی کی طرف سے ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی رقم وصول کرتا تھا جو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کی جاتی تھی‘ملزم اجمل پہاڑی اور ارشدچھوٹا گروپس کے ساتھ کام کرتا رہا ہے جبکہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر 2 دفعہ جیل بھی جا چکا ہے۔