پشاور میں بی آر ٹی سروس کو 38 دن بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا

48

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بی آر ٹی سروس کو 38 دن بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ ترجمان بی آر ٹی محمد عمیر خان کے مطابق بی آر ٹی بس سروس بحالی کے بعد اب صبح 6 سے رات10بجے تک چلے گی جبکہ مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس روٹ چمکنی سے کارخانوں تک جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا۔