چکوال میں ٹریفک کا المناک حادثہ،خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

108

چکوال(مانیٹر نگ ڈ یسک )چکوال میں ٹریفک کا المناک حادثہ‘خواتین سمیت 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ چوآ سیدن شاہ میں پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں 10جاں بحق ہوگئے ،جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے۔ چوآ سیدن شاہ کی یونین کونسل آڑہ کے قصبہ سڈھانڈی کے قریب مسافر پک اپ اور ڈمپر میں تصادم ہوا،جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔