ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا تائیکوانڈو کی انٹرنیشنل کھلاڑی ماہم آفتاب کی وفات پر اظہارتعزیت

12

اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے تائیکوانڈو کی انٹرنیشنل کھلاڑی ماہم آفتاب کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحومہ نے انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔