انگلش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے بہت حد تک راضی ہو گیا

39

لندن (جسارت نیوز)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کیلئے بہت حد تک راضی ہو گیا ہے اور اس حوالے سے تیزی کیساتھ پیش رفت ہو رہی ہے۔ ای سی بی آئندہ سال اپنی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بہت حد تک راضی ہے اور اس معاملے میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ای سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت پر انگلش کرکٹ بورڈ میں کافی مثبت تاثرات ہیں اور بہت زیادہ امکانات ہیں کہ انگلش ٹیم جنوری میں 3 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ’پاکستان دوست‘ سابق انگلش کرکٹرز انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ کی امیج بلڈنگ پر کام کررہے ہیں۔ پی سی بی نے انگلینڈ کو جنوری میں3 ٹی 20 میچز کھیلنے کی دعوت دی ہے جس کیلئے 12 سے 20 جنوری کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔