سود کے خاتمے کیلیے حکومت فوری اقدامات کرے،عتیق الرحمن

53

پشاور(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے کہا کہ سود کے خاتمے کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے۔ سود جیسی لعنت کی وجہ سے معاشرے میں غریب غریب ترہورہے ہیں۔ اور حکومت مسلسل سود میں اضافہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پشاور سود سے پاک معیشت کے لیے نظام مصطفیؐ کانفرنس 30 اکتوبر، 3بجے سہ پہر کو مرکز اسلامی میں منعقد کرے گی۔ جس میں جید علما کرام ومعاشی ماہرین حرمت سود اور سود سے پاک معاشی نظام پر فکری وعلمی گفتگو فرمائیں گے۔ جماعت اسلامی عوام کے معاشی مسائل کے حل کے لیے سمجھتی ہے کہ سود سے پاک معاشی نظام ہی عوام کو ضروریات زندگی مہیا کرسکتی ہے ۔ سودی نظام میں عام آدمی کے لیے ترقی کے مواقع نہیں ہوتے ۔ وہ سود خوروں کی چنگل میں پھنسا ہوتا ہے ۔ اس کی آمدنی مسلسل سود کو پورا کرنے میں صرف ہوتی ہے۔ جبکہ اسلامی معاشی نظام ہر انسان کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ محنت اور اخلاص کے ساتھ ہر آدمی معاشی نمودترقی میں آگے بڑھ سکتا ہے ۔ پاکستان کے معاشی مسائل کا حل سود سے پاک معاشی نظام میں ہے ۔ جماعت اسلامی پارلیمنٹ اور سڑکوں دونوں جگہ سود کی لعنت کے خلاف اپنی قوت بروئے کار لائے گی۔