مصر میں بھکارن 30 لاکھ پاؤنڈز اور 5 عمارتوں کی مالک نکلی

297

قاہرہ: مصر میں پولیس نے ایک خاتون بھکارن کو گرفتار کیا ہے، جس کے بینک اکاؤنٹ میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز موجود ہیں اور وہ 5 رہائشی عمارتوں کی بھی مالکن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 سالہ بھکارن جو وہیل شیئر پر بیٹھے مصر کے پوش بازاروں میں بھیک مانگتی ہے اور خود کو اپاہج بتاتی تھی، اسے پولیس نے پکڑلیا ہے، نفیسہ ہمدردی کا سہارا لے کر لوگوں سے بھیک کے نام پر رقم بٹورتی تھی۔

جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس وقت  پھوٹا جب وہ اپنا کام ختم کرکے وہیل سے چیئر سے اتر کر پیدل گھر کے لیے روانہ ہونے لگی ، تاہم پولیس نے یہ منظردیکھ لیااور اسے گھر سے حراست میں لے لیا۔

جعلی بھکارن نےتفتیش کے دوران حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اسےکسی قسم کی بیماری نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنالیے ہیں۔ ملزمہ نے بتایا کہ اس کےبینک اکاؤنٹس میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز ہیں اور وہ 5 گھروں کی مالک ہے۔