چاقو بازی: 68سالہ خاتون نے اب تک 50 سے زائد میڈل جیت اپنے نام کیے

205

ماسکو: روسی شہر ساسوو سےتعلق رکھنے والی عمر رسیدہ روسی چاقو باز خاتون نے فوجی اہلکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ کر کامیابی اپنے کام کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے چھوٹے سے قصبے ساسوو سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ روسی خاتون چووینا نے چاقو بازی میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو پیچھے چھوڑ کر عالمی مقابلہ جیت لیا ہے جبکہ چووینااب تک 8 قومی مقابلوں کی کامیابی کا تاج پہن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ خاتون چووینا نے 54 برس میں چاقو سے نشانہ بازی شروع کی تھی اور  پھر وقت کے ساتھ ساتھ روسی خاتون اتنی ماہر ہوگئیں کہ قومی مقابلوں میں جوانوں کو ہی پیچھے چھوڑ کے کامیابی اپنے نام کر لی۔

دوسری جانب 68سالہ چووینا اب چاقو بازی میں اتنی ماہر ہوچکی ہیں کہ وہ پولیس اور فوجی اہلکاروں کو چاقو اور چھوٹی کلہاڑی سے شکار کو نشانہ بنانے کی تربیت دیتی ہیں۔

واضح رہے چاقو بازی کے مقابلوں میں روسی خاتون چووینا اب تک 50 میڈل حاصل کرچکی ہیں جبکہ وہ پہلے گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتی تھیں اور اب پینشن پر گزارہ کرتی ہیں۔